ایک تو
ایم کیو ایم سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے برطانوی گورنمنٹ کو بھی سمجھ لیا کہ یہ شائد پاکستانی گورنمنٹ ہے لہذا انہوں نے تین چار دھمکیاں ان کو بھی دھر دی کہ برطانیہ کے لئے ٹھیک نہیں ہو گا اور وغیرہ وغیرہ دوسری غلطی انہوں نے یہ کی کہ وہاں کے میڈیا کو انہوں نے پاکستانی میڈیا سمجھ لیا یا مالکوں کو ڈرا لیں گے یا رپورٹروں کو سزا دے کر میسج دے لیں گے اب یہ دونوں غلطیاں کرنے کے بعد یہ ہوا کہ وہاں کی حکومت اور وہاں کا میڈیا دونوں ان کے خلاف ہیں یہ کیس الطاف حسین کے گلے پڑ چکا ہے اگلے تین دنوں میں اس کے اوپر انتہائی ایکشن ہو گا وہ جب کورٹ میں جائیں گے تو وہاں گرفتار کر لئے جائیں گے یہ باتیں تو اب اپنے منطقی انجام کی طرف پہنچ چکی ہیں : سلیم بخاری