اگر بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کر کے سرکلر ڈیٹ کو کنٹرول کرنا ہی مسائل کا حل ہے تو یہ کام تو پی پی پی بھی باآسانی کرسکتی تھی ، اس کام کے لیے پاکستانی عوام کون لیگ کے تجربہ کاری کی کیا ضرورت پیش آئی ! اتنا تو ایک بچہ بھی جانتاہے کا اگر لاگت سے زیادہ قیمت وصول کی جا ئے تو خسارے کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا، بس جناب قدم بڑھائیں اور بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ کردیں کہ نہ خسارہ رہے اورنہ سرکلر ڈیٹ کا کالا ناگ اپنا سر پھرسے اٹھا سکےگا۔ دیکھا مسائل کا حل کتنا آسان اور سیدھا سادہ تھا مگر پی پی پی اس کا ادراک نہ کرسکی ، ہمیں ن لیگ کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ اس نے اپنے تجربہ کو بروکارلا کر پاکستان کوایک بہت بڑی تباہی سے دوچار ہونے سے بچالیا۔
Tags:
Columns