طالبان کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی اجازت دینے کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوے معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن محترمہ عاصمہ جہانگیر نے نا صرف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے لا یعنی مطالبے اور بیان کی دھجیاں اڑا دیں – محترمہ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کے والد محترم کی جاگیر نہیں کہ عمران خان صاحب کا جو دل کرے وہ کرتے پھریں – اگر عمران خان کہتے ہیں کہ انھیں جنگ نہیں امن کے نام پر ووٹ ملے ہیں ہیں تو انھیں امن لا کے دکھانا چاہیے اور اس سلسلے میں جلد سے جلد کسی حل پر پہنچنا چاہیے لیکن اس قسم کے بیان داغ کر پاکستانی قوم اور شہدا کے وارثوں کے ذہنی کوفت کا سبب نہ بنیں – محترمہ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور طالبان دہشت گرد ہیں ان سے مذاکرات کے لئے اس حد تک جھک جانا بلکہ لیٹ جانا کیا پاکستانی خود مختاری کے خلاف نہیں ہے؟ - See more at: http://lubpak.com/archives/285125#sthash.gx0nlBuD.dpuf
Peshawar main Taliban ke daftar kholne ki ijazat dene ke bayan par shadeed awami radda amal – Asma Jahangir baras pari Imran Khan par
byUnknown
•
0