Afridi Criticize #PakMedia : Media should bring qualified people to comment, instead of cartoons - Shahid Afridi میڈیا کارٹونوں کے بجائے قابل لوگوں کو تبصروں کیلئے لایا کرے، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہا ہے کہ میڈیا پر بیٹھے ہیکل جیکل کو تنقید کے بجائے مشکل وقت میں ٹیم کوسپورٹ کر نا چاہیے۔ میڈیا کو چاہئے کہ قابل لوگوں کو تبصروں کے لئے لایا کرے۔ 

جنوبی افریقا سے وطن واپسی پرکراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سری لنکا سے سیریز ہارنے پر معافی کی گنجائش نہیں لیکن پاکستان کو مستقبل کے لئے 3 نوجوان کرکٹرز مل گئے ہیں جو ٹیم کے لئے اچھا اضافہ ہیں۔ محمد حفیظ کی کپتانی سے مطمئن ہوں لیکن انہیں اپنی پرفارمنس بہتر کرنا ہوگی۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر اچھا کم بیک کیا۔ شاہد آفریدی نے گفتگو کے دوران میڈیا کو بھی کئی مشورے دئیے، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو چاہئے ہیکل جیکل کے بجائے اچھے اور قابل 
لوگوں کو تبصروں کے لئے لایا کریں جو مشکل وقت میں ٹیم کو سپورٹ کریں۔

سورس ایکسپریس

ــــــــــــ

Afridi Criticize #PakMedia : Media should bring qualified people to  comment,  instead of cartoons  - Shahid Afridi میڈیا کارٹونوں کے بجائے قابل لوگوں کو تبصروں کیلئے لایا کرے، شاہد آفریدی

Post a Comment

Previous Post Next Post