Source Daily Express
پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف کے والد میجر شریف بے بارے میں وہ دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے۔۔۔۔۔۔ایک دن میجر صاحب حسب معمول برج روم پہنچے تو دیکھا کے سامنے مشرقی پاکستان والے جنرل نیازی بیٹھے تھے۔ اسے دیکھتے ہی میجر صاحب پر غصے کی کپکپی طاری ہو گئی اور انھوں نے کہا کہ یہاں ایک ملعون اور منحوس شخص بیٹھا ہے کہ اگر وہ فوراً اٹھ کر نہ گیا تو میں اسے گولی مار دوں گا۔چنانچہ جنرل نیازی فوراً چلے گئے۔ نشان حیدر کے باپ سے یہ سب بالکل توقع کے عین مطابق تھا۔