ہمسایہ ملک نیدرلینڈز میں پہلے سے ہی بھنگ کی محدود مقدار میں فروخت کی اجازت ہے
جرمنی کے شہر برلن میں کونسلروں نے ملک میں پہلی بار ایک ایسا کیفے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا ہے جہاں بھنگ فروخت کی جا سکے گی۔
لیکن اطلاعات کے مطابق ابھی اس میں کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔
ایک مقامی اخبار کے مطابق فریگلنسٹان فوزداگ کونسل کے کونسلروں کی ایک بڑی تعداد نے اس اقدام کے حق میں ووٹ دیا جس کا مقصد منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو روکنا ہے۔
ضلعے کی میئر مونیکا ہرمین کے مطابق گذشتہ کئی دہائیوں سے نافذ ’امتناعی پالیسی‘ ناکام ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا: ’اب ہمیں غیر روایتی حل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔‘
جرمن قانون میں منشیات کی فروخت پر پابندی ہے لیکن ’سائنسی اور عوام کے مفاد کے مقصد سے‘ فروخت کیے جانے پر قانون میں استثنا موجود ہے۔
برلن ڈسٹرکٹ قانون میں موجود اسی استثنا کو جواز بنا کر وفاقی حکومت سے کیفے کھولنے کی اجازت کی درخواست کرے گا۔
لیکن مقامی اخبار کے مطابق دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی غور کرنا ہوگا جیسا کہ اس کیفے کا انتظام کس کے پاس ہوگا اور بھنگ کہاں سے حاصل کی جائے گی، وغیرہ۔
ہمسایہ ملک نیدرلینڈز میں پہلے سے ہی ایسی سینکڑوں کافی ہاؤس موجود ہیں جہاں محدود مقدار میں بھنگ فروخت کی اجازت ہے۔
___________________
Germany ke shaher Berlin main Charsi Café, Netherland main pehlay say hi Bhang farookht krne ki ijazat hi… ایک دلچسپ رپورٹ برلن میں ’چرسی کیفے‘
Tags:
News