Google – the most searched actor / actress on the google search - گوگل پر سنی لیونی کی سب سے زیادہ تلاش
انٹرنیٹ کی مقبولیت کو پیمانہ بنایا جائے تو یہ بات بڑی حد تک صحیح ہے کہ اداکارہ سنی لیونی نے سلمان خان، سچن تندولکر اور قطرینہ کیف جیسی شخصیات کو شکست دی ہے۔
گوگل انڈیا کے سروے کے مطابق رواں سال اداکارہ سنی لیونی انٹرنیٹ پر بھارت میں سب سے زیادہ تلاش کی گئیں ہیں۔
بھارتی نژاد امریکی اداکارہ سنی بالی وڈ میں اپنا کریئر شروع کرنے سے پہلے امریکی پورن انڈسٹری کا جانا مانا نام رہ چکی ہیں۔
وہ اس سال ’شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا‘ اور ’لاٹری‘ جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔
بالی وڈ ادارکار سلمان خان ریئلٹی شو’ بگ باس‘ کی میزبانی اور 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس یعنی کچلنے کے بعد فرار ہونے کے کیس کے حوالے سے خبروں میں رہے۔
سلمان خان اس کے علاوہ شاہ رخ خان سے مبینہ ناراضگی اور سٹار پاور کی وجہ سے گوگل انڈیا کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔
ٹاپ 10 فہرست
سنی لیونی
سلمان خان
قطرینہ کیف
دیپکا پڈوکون
شاہ رخ خان
ہنی سنگھ
کاجل اگروال
کرینہ کپور
سچن تندولکر
پونم پانڈے
کرکٹر سچن تندولکر بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بحث میں رہے اور اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
شاہ رخ خان، متنازع گلوکار یو یو ہنی سنگھ اور اداکارہ کرینہ کپور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
شاہ رخ خان کی چینئی ایکسپریس فلم انٹرنیٹ پر تلاش کیے گئے عنوانات میں پہلے نمبر پر رہی۔
فلم ’چینئی ایکسپریس‘ کے بعد انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کا نمبر آتا ہے۔
اس سال کے آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کی خبروں کے پیش نظر لوگوں نے اسے نیٹ پر تلاش کیا اور معلومات حاصل کرنی چاہی۔
اس کے علاوہ خبروں کے زمرے میں بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے دعویدار نریندر مودی گوگل انڈیا کی لسٹ میں پہلے نمبر پر رہے۔