ہمارے ملک میں تو سیاستدانوں کا سمندر ہے۔۔لیکن لیڈر ایک بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔
اللہ تعالی نہ جانے ہمیں بھی ایسا لیڈر نصیب کرے۔۔۔۔ چین کے صدر کی حرکت کو دیکھیں۔۔۔۔۔
https://www.facebook.com/MeriAwazTV
اللہ تعالی نہ جانے ہمیں بھی ایسا لیڈر نصیب کرے۔۔۔۔ چین کے صدر کی حرکت کو دیکھیں۔۔۔۔۔
https://www.facebook.com/MeriAwazTV
ژی جن پنگ نے عام شہری کی طرح برگر کی خریداری کیلیے اپنی جیب سے ادائیگی کی۔ فوٹو: فائل
بیجنگ: چین کے صدر نے ایک عام شہری کی حیثیت میں بیجنگ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ پر جا کر قطار میں لگ کر برگر خریدا۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ژی جن پنگ(Xi Jinping) گزشتہ روز عام شہری کی طرح مشہور کنگ فینگ سٹمیڈ بن شاپ پہنچے اور برگر کی خریداری کیلیے اپنی جیب سے ادائیگی کی۔ ژی کے اس اقدام کی وڈیوز اور تصاویر فوراً ہی انٹرنیٹ پر عام کر دی گئیں۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں سے بعض نے ایک ایسے ملک میں جہاں رہنما بہت کم منظرعام پر آتے ہیں حیرت واستعجاب کے ساتھ اس خبر کا خیرمقدم کیا ہے۔
Daily Express
Tags:
News