9 Billion rupees ki degree نواز شریف کو دیا گیا 9 ارب کے عوض اعزازی ڈگری، ، تفصیل سے پڑھئے۔۔۔
حکمرانوں کو اپنے تعلیمی اداروں میں جانے کا بڑا شوق ہوتا ہے مگر یہ شوق اُس وقت نہیں ہوتا جب وہ وہاں سے تعلیم حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے یہ فرمایا ’’میں چاہتا ہوں پرانے دِن واپس آجائیں اور میں پھر سے طالب علم بن جائوں‘‘۔ عوام بھی یہی چاہتے ہیں کیونکہ ملک کو جتنا نقصان وزیراعظم بن کر پہنچایا جا سکتا ہے طالب علم بن کر نہیں پہنچایا جا سکتا۔
وطنِ عزیز کے لئے جنہوں نے بے پایاں خدمات انجام دیں۔ اُنہیں ڈاکٹریٹ کی ’’اعزازی ڈگری‘‘ شاید اِس وجہ سے نہیں مل سکتی وہ نو ارب روپے دینے کی سکت نہیں رکھتے۔ وزیراعظم نے فرمایا ’’یہ اعزازی ڈگری‘‘ اُنہیں نو ارب میں پڑے گی کیونکہ اِس کے بدلے میں جی سی یو کی انتظامیہ نے اُن سے نو ارب مانگ لئے ہیں‘‘۔ یہ رقم اُنہیں پلے سے دینا پڑتی تو ظاہر ہے ’’اعزازی ڈگری‘‘ لینے سے وہ انکار کر دیتے۔ ویسے وہ وزیراعظم نہ ہوتے تو اُنہیں جی سی یو کے کانووکیشن میں ایک عام مہمان کی حیثیت سے بھی شاید مدعو نہ کیا جاتا۔ کیونکہ عام مہمان سے نو ارب روپے کا تقاضا نہیں کیا جا سکتا۔