لاہور میں نجی اسکول کے استاد کا معصوم بچی پر ظلم ایسا کہ جلاد بھی شرما جائے
ہمارے5 بچے ہیں جن میں سے 3 معذور ہیں، متاثرہ بچی کی والدہ فوٹو: ایکسپریس
لاہور: مدینہ کالونی کے علاقے میں تدریس جیسے مقدس پیشے سے وابستہ ایک استاد نے 6 سالہ بچی پر تشدد کرکے اس کی ہڈیاں توڑ دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مدینہ کالونی کی رہائشی 6 سالہ فائزہ کو نجی اسکول میں استاد کی جانب سے سبق یاد نہ کرنے میز پر پٹخ دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، استاد کی درندگی اور شدید تشدد کی وجہ فائزہ کی ناک اور ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ دوسری جانب اسکول انتظامیہ اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے بچی کے والدین پر صلح کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
فائزہ کی والدہ نے بتایا کہ اس کے 5 بچے ہیں جن میں سے 3 معذور ہیں۔ متاثرہ بچی کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
Tags:
News