Social Media put #ShahidAfridi in difficult situation سوشل میڈیا نے شاہد آفریدی کو مشکل میں ڈال دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا نے شاہد آفریدی کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔ کچھ دنوں سے ایک تصویر سماجی ویب سائٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں شاہد آفریدی اپنی دو بیٹیوں اور ایک خاتون کے ساتھ ہیں۔ یہ تصویر یہ کہہ کر شیئر کی جا رہی ہے کہ یہ ان کی بیوی ہیں اور پہلی بار یہ تصویر منظرعام پر آئی ہے تاہم شاہد آفریدی کے قریبی حلقوں نے کہا ہے کہ یہ تصویر ان کی بیوی کی نہیں ہے بلکہ یہ ان کی رشتہ دار خاتون ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی مکمل پردہ کرتی ہیں اور کبھی بھی کسی اخبار یا ٹی وی چینل پر انہیں نہیں دیکھا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکثر پروگراموں میں شاہد آفریدی صرف اپنی بیٹیوں کے ساتھ آئے ہیں اور ان کی بیوی پردہ میں بھی ٹی وی پر نہیں آئی ہیں۔
روزنامہ پاکستان سے
Tags:
News