Two sisters burn 17 lakhs cash rupees - سستی شہرت یا پاگل پن، 2 بہنوں نے 17 لاکھ روپے جلادیے
جہلم: بلال ٹائون کی رہائشی 2 سگی بہنوں نے17ل اکھ روپے نذرآتش کردیے۔
2 بہنوں ناہیداورروبینہ نے جمعرات کوایک بینک کی چک خاصہ برانچ سے 28لاکھ روپے میں سے 17لاکھ روپے کیش نکلوائے اورنامعلوم وجوہات کی بنا پرقینچی سے نوٹوں سے نمبرکاٹے اور بینک کے باہرانھیں آگ لگا دی۔ اس دوران چندمقامی افراد نے خواتین کوروکنے اور وجوہات پوچھنے کی کوشش کی تو ایک خاتون نے پستول تان کر ڈرایا اور کہا پیچھے ہٹ جائو ورنہ گولی ماردوں گی۔ متعلقہ بینک کے برانچ منیجرسارم ظفر سے جب مذکورہ خواتین سے متعلق جاننے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے بتایا دونوں بہنیں گزشتہ 10سال سے ہماری کسٹمر ہیں اور پہلے بھی رقم نکلوا کرجاتی رہی ہیں، پالیسی کے تحت ہم ان کے نام اور تفصیلات نہیں بتاسکتے۔ تاہم لوگوں نے بتایایہ واقعہ بینک مینجر کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ بینک منیجر نے بغیرنوٹس اتنی بڑی رقم فوری دے دی۔
ایس ایچ او صدر مرزاجاوید کے مطابق دونوں بہنیں ذہنی معذور ہیں، ہم نے علاقے کے لوگوں سے معلوم کیا ہے، دونوں بہنیں پاگل ہیں، انھوں نے پہلے بھی والدین کی جمع پونجی ضائع کی ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور موقع سے شہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں۔ جب پولیس مذکورہ خواتین کے گھر پہنچی تو دونوں بہنیں موقع سے غائب تھیں۔ بتایاگیا کہ دونوں بہنیں جن کی عمریں30سے 35سال بتائی جاتی ہیں، غیرشادی شدہ ہیں اور ن لیگ کے مقامی عہدیدار کی رشتے دارہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق دونوں بہنوں کاشادی کے مسئلے پراپنے والدسے تنازع چلاآرہاتھا کیونکہ باپ جائیدادتقسیم ہونے کی وجہ سے ان کی شادی نہیں کررہاتھا۔آئی این پی کے مطابق مذکورہ خواتین کے بھائی اظہرنے بتایاکہ اس کی دونوں بہنیں نفسیاتی مریض ہیں اور متعلقہ بینک منیجرکوبھی آگاہ کیاگیاتھاکہ انھیںکسی صورت کثیررقم نہ دی جائے۔ ان کے ایک اوربھائی ظفرکے مطابق خواتین کی ذہنی حالت بتانے کے باوجود بینک عملے نے غیرذمے داری کامظاہرہ کیا۔
Daily Exprress
Tags:
News