A #girl stoned for using #facebook - فیس بک ا ستعمال کرنے پر لڑکی سنگسار
راکا(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے نواحی علاقے راکا میں ایک لڑکی کو فیس بک استعمال کرنے پر سنگسار کر دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق لڑکی کا نام فاطوم الجسیم ہے اور اسے فیس بک استعمال کرتے ہوئے ’رنگے ہاتھوں‘پکڑا گیا جس کے بعد اسے شریعت کورٹ لے جایا گیا جس نے یہ فیصلہ دیا کہ لڑکی فیس بک استعمال کر رہی تھی جو کہ سنگین جرم ہے اور اس کی سزا سنگسار کرنا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک تنظیم اسلامک سٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (ISIS) اس واقعے کی ذمہ دار ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی انتہاپسند گروپ اپنا فیس بک اکاﺅنٹ بھی چلا رہے ہیں۔
News Source Daily #Pakistan