ہم زندہ قوم ہیں ، دہشتگردوں کو اسلام کا وارث نہیں مانتے ،نشان عبرت بنادیں گے: بلاول زرداری بھٹو

ٹھٹھہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے کہاکہ پوری دنیا پر ثابت کیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں،طالبان ظلم اور تشدد سے وحشت کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، اُنہیں اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب قوم ان کیخلاف اٹھ کھڑی ہوگی، دہشت گردوں کے سامنے جھکنے والے نہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کو اسلام کا وارث مانتے ہیں،دہشت گرد اپنی دہشت کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں ہم وحشی درندوں کے جنگلی قانوں کو نہیں مانتے ، دہشت گرد لاشوں کے ڈھیر لگا کر جنت کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں،یہی دہشت گرد پاکستان کے مخالف ہوتے ہیں یہی لوگ ہیں جنہوں نے قائد اعظم کو کافر اعظم کہا تھا۔ سندھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ فیسٹیول کے ذریعے ہم نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں،ہمارا ملک اور ثقافت خطرے میں ہے، ہمارے حکمرانوں نے ہمیں سچ نہیں بتایا۔ کسی کانام لیے بغیر بلاول کاکہناتھاکہ وہ جھکانا چاہتے تھے، دبانا چاہتے تھے، توڑنا چاہتے تھے، ہم نہیں ٹوٹے،تمہیں نشان عبرت بنادیں گے ، اُس وقت سے ڈروجب تمارے جنازوں کے لیے کندھانہیں ملے گا، شہیدوں کا لہو ضائع نہیں ہونے دیں گے، آپ کہتے ہیں مذاکرات کریں، ضرور کریں مگر جواب مجھ سے پوچھ لیں میں جواب جانتا ہوں، ہم دنیا میں تنہا ہوچکے ہیں، جو لوگ مذاکرات کرنے کا کہتے ہیں اُنہیں مذکرات کے نتائج بھی سامنے رکھنے چاہئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کون ہوتے ہیں ہمیں اسلام سکھانے والے، ہمیں شریعت کا بھی پتہ ہے اور اسلام کا بھی ، ہم ثقافت سے بھی اور اسلام سے بھی محبت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا قوم بھول گئی پیپلز پارٹی نے سوات میں کیسی رٹ قائم کی ، کیا قوم صوفی محمد کو بھول گئی ؟ قوم کی بیٹیوں سے پوچھو دہشت گردی کیا ہوتی ہے، کیا قوم کی بیٹیوں سے ملالہ جیسا سلوگ گا؟ انہوں نے کہا ہم مغرب کی پیدوار نہیں بلکہ ہماری تہذیب خطرے میں ہے ، دہشت گرد اس وقت سے ڈریں جب قوم متحد ہو کر ان کے خلاف دما دممست قلندر کریگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post