ایک شخص نے اپنا گھوڑا گھر کے دروازے کے باہر باندھا ہوا تھا
جو کوئی بھی وہاں سے گزرتا گھوڑے کو کچھ نہ کچھ کھانے کے لئے ضرور ڈال دیتا۔ اس ڈر سے کہ کہیں گھوڑا بیمار نہ ہو جائے مالک نے ایک بورڈ لگوا دیا جس پر لکھا تھا
" برائے مہربانی! گھوڑے کو کچھ کھانے کو نہ دیں "۔ دستخط مالک
چند دنوں بعد ایک دوسرا بورڈ اس کے قریب لگا ہوا تھا جس پر لکھا تھا
" ساتھ والے بورڈ پر بالکل دھیان نہ دیں"۔ دستخط گھوڑا
Tags:
Jokes