اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کپتان کے جلسے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری، پرویز الہیٰ اور شیخ رشید مدفون سیاسی ممیاں ہیں اور عمران جیتے انسانوں کو چھوڑ کر ممیوں کی سیاست کر رہے ہیں۔
گیارہ مئی کا خوف وفاقی وزرا پر اپنا جوبن دکھا رہا ہے، جب ہی تو خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید ، پرویز الہی اور ڈاکٹر طاہر القادری کو مدفون ممیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ کفن پھاڑ کر نکلنے والی ان مدفون ممیوں نے ہمیں جواب دینے پر مجبور کیا۔
یہ مدرز ڈے کاا ثر تھا یا سیاسی انتقام لیکن مدرز ڈے پر خواجہ سعد رفیق کا سب نے پیغام ضرور سن لیا، جس میں انہوں نے طاہر القادری،،پرویز الہی اور شیخ رشید کو ممیاں بول ڈالا۔
ویسے تو مصر کی ممیاں کو مدفون ہوئے صدیاں گزر چکی ہیں اور اب ان کو دیکھنے دور دور سے لوگ آتے ہیں اور حکومت پیسے دے کر جاتے ہیں،،لیکن خواجہ صاحب کی مچال کچھ سمجھ سے بالا ہے ،،کیونکہ مصر کی سب سے معروف اور مشہور شناخت اس کی ممیاں ہی ہیں۔
اب دیکھتے ہیں کہ خان، طاہر القادری،پرویز الہی ،اور شیخ رشید ،،اتنے مشہور ہو سکتے ہیں جن کی جانب سعد رفیق نے اشارہ دیا ہے ،،اور اگر ایسا ہوا تو عوام جلد دیکھیں گے۔ سماء ٹی وی
Tags:
News