فیصل آباد: مكوآنہ مائی مستانی میں درندہ صفت نوجوان نے ذہنی طور پر معذور لڑكی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
فیصل آباد کے علاقے مكوآنہ مائی مستانی كے رہائشی منصب علی كی 30 سالہ بیٹی زینب كو اس كا ہمسایہ 25 سالہ زعیم عباس اپنے ماموں جعفر كے گھر لے گیا جہاں ممانی صائمہ كی معاونت سے ذہنی طور پر معذور زینب کو زیادتی كا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزمان گھر كو تالے لگاكر فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ كھرڑیانوالہ نے ملزمان كے خلاف مقدمہ درج كرلیا لیكن تاحال كوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واقعہ كے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج كیا اور ملزمان كی فوری گرفتاری كا مطالبہ كیا۔
Tags:
News