برازیلیا: برازیل کی طویل القامت خاتون کو اس کے خوابوں کا شہزادہ مل گیا جس پر وہ پھولے نہیں سما رہی۔
برطانوی اخبار کے مطابق برزایل کی 18 سالہ ایلیسانی سلوا کا قد 6 فٹ 8 انچ ہے جبکہ اس کے منگیتر کا قد صرف 5 فٹ اور 4 انچ ہے، قد کاٹھ کے اس غیرمعمولی فرق کے باوجود دونوں ایک دوسرے کو پانے پر بہت خوش ہیں۔دونوں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین سال سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور قد کا فرق ان کی محبت کے کبھی آڑے نہیں آیا۔
منگنی کے موقع پر لڑکے نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب منگیتر کو پہلی دفعہ دیکھا تو متاثر ہوکر اپنا دل دے بیٹھا حالانکہ مجھے اس بات کا بخوبی علم تھا کہ میری منگیتر مجھ سے قد میں کہیں زیادہ بڑی ہے اور اب ہم بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز
World's tallest teen model girl gets marriage... by ExpressTribune