عدالت نے ناہید شاہ کو ایک کیس میں بیان قلمبند کرانے کے لئے متعدد بار نوٹسز جاری کئے فوٹو: فائل
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حکم کی خلاف ورزی پر سیکریٹری سندھ گورنمنٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ناہید شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی وفاقی عدالت نمبر دو میں اشیا کی برآمد اور درآمد کے حوالے سے مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں ایف آئی اے نے ناہید شاہ کو استغاثہ کا گواہ نامزد کیا تھا جس پر عدالت نے بیان قلمبند کرانے کے لئے انہیں متعدد بار نوٹسز جاری کئے تاہم کئی بار کے نوٹسز کے باوجود ناہید شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر آج عدالت نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے 11 دسمبر کو پیش کیا جائے۔
اشاعت روزنامہ ایکسپریس
ّّّّّّّّّّّّّّّّّّ_________________________________
Non-bailable arrest warrant issued against Naheed Shah the daughter of Sindh Chief Minister Syed Qaim Ali Shah وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی ناہید شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Tags:
News