نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو عمر کے آخری حصے میں خوش فہمی ہوگئی ہے کہ پاکستان کبھی بھی بھارت سے جنگ نہیں جیت سکتا۔
ایک جانب پاکستان جہاں بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا خواہاں اور دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے تو دوسری جانب بھارتی حکومت کو اپنی عددی قوت کا اتنا غرور ہے کہ وہ 1965 کی جنگ میں ملنے والے سبق کو بھی بھلا بیٹھا ہے جس میں پاک فوج نے اپنے جذبہ ایمانی سے کئی گنا بڑی فوج کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے اور اب ایک بار پھر وہ جنگوں کے ذریعے اپنی برتری ثابت کرنے کی بڑھکیں ماررہا ہے، یہی صورت حال اس وقت دیکھنے کو ملی جب نئی دہلی میں بھارتی بحریہ کے قومی دن کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کا دفاع ناقابل تسخیر ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ملک ان کی جانب بری نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی غرض و غایت کے حوالے سے کی گئی بات پر من موہن سنگھ جذبات کی رو میں اس قدر بہہ گئے کہ انہوں نے یہ تک کہہ ڈالا کہ پاکستان تو بھارت سے کبھی بھی جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکتا اور کم از کم ان کی زندگی میں تو نہیں، اب 81 سالہ عمر رسیدہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ کون سمجھائے کہ اس عمر میں ایسی باتیں انہیں زیب نہیں دیتیں۔
Until I am alive, Pakistan cannot win war/the battle against Bharat – ManMohan ki mohni baten - پاکستان بھارت سے کبھی جنگ نہیں جیت سکتا، عمررسیدہ بھارتی وزیراعظم کی بڑھکی
Tags:
News