In sahab ko ab bhi yeqeen nahi aaraha - ایسا لگتا ہے کہ ملک ایک بار پھر فوجی آپریشن کی جانب بڑھ رہا ہے، عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک ایک بار پھر فوجی آپریشن کی جانب بڑھ رہا ہے اگر حکومت کو آپریشن کرناہےتوہمیں اعتماد میں لیاجائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا لیکن حکومت اس کے مطابق مذاکرات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور کئی ماہ بعد بھی مذاکرات کا کوئی نام و نشان نہیں، ایسا لگتا ہے کہ ملک ایک بار پھر فوجی آپریشن کی جانب بڑھ رہا ہے اور ایک پاکستانی کی حیثیت سے انہیں اس کے نتائج خوفزدہ کررہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اگر حکومت کو آپریشن کرنا ہے تو ہمیں اعتماد میں لیا جائے، حکومت تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو ان کیمرہ بریفنگ دے، وفاقی وزیر داخلہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ طالبان کے آدھے گروپس مذاکرات کے حامی ہیں، جو گروپ بات کرنا چاہتے ہیں انہیں مخالفت کرنے والوں سےالگ کردیا جائے۔
Tags:
News