Yes, he can speak - دشمنوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، وزیراعظم کا ٹوئٹر پر پیغام
جو لوگ ہمارے معصوم لوگوں کو ماررہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں، وزیراعظم فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، دشمنوں کی شکست کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جو لوگ ہمارے معصوم لوگوں کو ماررہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں اور ہمارے دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مذہب کو بدنام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دشمنوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے اور ہم اپنے دشمنوں کی شکست کو یقینی بنا کر قوم کو برتری دلوائیں گے۔
Tags:
News