#Munawar ka hokomat ko taray - حکومت میں اتنا دم نہیں کہ آپریشن کا فیصلہ کرسکے، امیرجماعت اسلامی منورحسن
اسلام آباد: امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے خود طالبان سے مذاکراتی عمل سبوتاژ کیاا ور حکومت میں اتنا دم بھی نہیں آپریشن کا فیصلہ کرسکے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سید منور حسن نے کہا کہ 6 ماہ قبل بلائی گئی اے پی سی میں وزیر اعظم کو تمام مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ کوئی فیصلہ نہ کرسکے جس کی وجہ سے مذاکراتی عمل سبوتاژ ہوا اور اس معاملے پر سبوتاژ بھی لفظ چھوٹا ہے مگر اس سے بہترین لفظ وہ استعمال نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں اتنا دم نہیں کہ آپریشن کا فیصلہ کر سکے۔
سید منور حسن کا کہنا تھا کہ امریکا کے کھانے کے دانت اور ہیں دکھانے کے دانت اور، اسامہ بن لادن شہید الشہدا ہے اس نے وہ کام کیا جو فوج اور حکومت نہیں کرسکی۔
Tags:
News