جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے
کہاکہ 11مئی کو ملک میں ہونیوالے عام انتخابات میں 35پنکچرزلگا کر جیت کو شکست میںتبدیل کیاگیا، تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ، جب تک نظام نہیں بدلے گا، طاقتور ظلم کرتارہے گا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ گیارہ مئی کو عجیب ہوا، ووٹ ڈالے بلے کو جیت شیرگیا، جب تک نظام نہیں بدلے گا، طاقتور ظلم کرتارہے گا، امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظام ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جیت کو پینتیس پنکچر لگا کر شکست میںتبدیل کیاگیا، پاکستان میں تاریخی دھاندلی ہوئی ، امیدواروں کی حمایت پر فیصل صالح حیات کا شکرگزارہوں۔اُن کاکہناتھاکہ چارحلقوں میں دھاندلی کی شکایت کی لیکن سابق چیف جسٹس سمیت کسی نے بھی نہیں سنی ۔ عمران خان نے کہاکہ جس جماعت نے باربارباری لی ہو، وہ حالات کیسے ٹھیک کرسکتی ہے ، ن لیگ 25سال اقتدار میں رہی ۔اُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں پولیس کو غیرسیاسی کردیا،کوئی سیاسی مداخلت نہیں کرسکتا،کسان خوشحال ہوتاہے تو ملک خوشحال ہوتاہے ، بھارت میں کسان کی مدد کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو ووٹ ڈالنے والے یہ یاد رکھیں کہ یہ دو نظریوں کی جنگ ہے، ایک طرف وہی پرانہ نظام جس میں تھانہ اور پٹواریوں کو استعمال کیا جاتا ہے اور دوسری طرف تبدیلی۔عمران خان نے کہا کہ حکمران لوگوں کو کہتے ہیں کہ اپنا پیسہ پاکستان لے کر آو¿ اور دوسری جانب ان کا اپنا سارا پیسہ بیرون ممالک میں ہے۔ پاکستان میں چوری کرنے والے کو توسزامل جاتی ہے لیکن وہ ڈاکو جو ملک لوٹتے ہیں انہیں صدر اور اعلیٰ عہدے پر فائز کردیا جاتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کی جنگ لڑ رہا ہے جس کے باعث ملک میں تباہی پھیلی۔
اشاعت روزنامہ پاکستان
Tags:
News