#Urdu Poetry - Khak oorehe huee manzar ka muqadar jagey خاک اوڑھے ہوئے منظر کا ّمقدر جاگے

#Urdu Poetry - Khak oorehe huee manzar ka muqadar jagey خاک اوڑھے ہوئے منظر کا ّمقدر جاگے

خاک اوڑھے ہوئے منظر کا ّمقدر جاگے
کوئی آئے کہ مرے گھر کا ّمقدر جاگے

شہرِ خوابیدہ میں آواز دیئے جاتا ہوں
جانے کس وقت کسی در کا ّمقدر جاگے

سر بہ کف کوئی نہیں خاک بہ سر کوئی نہیں
کس طرح ُکوئے ستم گر کا ّ مقدر جاگے

واردِ شہر ہوا سنگ زنی کا موسم
کیوں نہ اس بار مرے سر کا ّ مقدر جاگے

دستِ آزر کا ُہنر ہاتھ لگا ہے عاجزؔ
دیکھیے کون سے پتھر کا ّمقدر جاگے

Post a Comment

Previous Post Next Post