لاہور : لاہور ميں گھريلو ناچاقی پر شوہر نے بيوی اور بچے پر تيزاب پھينک ديا، ملزم کا برادر نسبتی اور اس کی بیوی بھی تيزاب حملے کی زد ميں آگئے، وزيراعلٰی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم ديا ہے۔
ناراض بيوی کو منانے ميں کاميابی نہ ملی تو غصے نے شوہر کی عقل پر ايسا پردہ ڈالا کہ اس نے اپنے ہی جگر کے ٹکڑے اور شريک حيات پر تيزاب پھينک ديا۔
افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے بادامی باغ ميں پيش آيا، ملزم ناصر نے اپنے سسرال جاکر بيوی اور بچے پر تيزاب پھينکا، جس کی زد ميں اس کا برادر نسبتی اور اس کی بیوی بھی آگئے۔
پوليس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرليا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق تيزاب سے متاثرہ خاتون کا چہرہ بری طرح
متاثرہ خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گيا ہے اور اس کی حالت تشويشناک ہے جبکہ بچے کی طبی حالت قدرے بہتر بتائی جارہی ہے۔ سماء