گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں موبائل فون پر دوستی کے بعد چار ماہ قبل پسند کی
شادی کرنے والی لڑکی نے شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا، شوہر نے طیش میں آ کر میڈیا کے سامنے بیوی پر تھپڑوں کی بارش کر دی، پولیس نے خاوند کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی رہائشی سعدیہ کا چار ماہ قبل موبائل پر نوشہرہ ورکاں کے احسان ورک سے عشق ہوا اور جادوایسا سرچڑھاکہ دونوں نے بھاگ کر شادی رچا لی۔ شادی کے چار ماہ بعد احسان ورک کے ظلم و ستم اور تشدد سے تنگ آکر سعدیہ نے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا جس پر عاشق بپھر گیا اور شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنی معشوقہ بیوی پر تھپڑوں کی بارش کر دی جبکہ صدر پولیس نے سعدیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی کے مطابق سعدیہ کی رانگ کال پر احسان سے دوستی ہوئی تھی، تصاویر کا تبادلہ ہوا اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کے عہد کئے گئے۔ سعدیہ نے گھر سے بھاگ کر احسان کے ساتھ عدالت میں شادی کر لی تھی لیکن جب بھانڈا پھوٹا کہ احسان شرابی، شادی شدہ اور 4 بچوں کا باپ ہے تو یہ محبت نفرت میں بدل گئی۔ اشاعت روزنامہ پاکستان
Tags:
News