لاہور: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں رہنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے شوہر نے نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے بیوی کے جسم میں ٹریکر لگا دیا ہے۔
ہربنس پورہ کی رہائشی خاتون شوہر کے خلاف شکایت لے کر عدالت پہنچی تو شنوائی کے دوران خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شکی شوہر نے میرے جسم میں ٹریکر لگوا دیا، خاتون کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے ایک سرکاری اسپتال میں آپریشن کرکے جسم میں ٹریکر فٹ کیا گیا۔ خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسلم ٹریکر سے میری نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے۔
تاہم خاتون عدالت میں شنوائی کے دوران حتمی طور پر کوئی جواب نہ دے سکی اور نہ ہی پوچھے گئے سوالات پر عدالت کو مطمئن کرسکی۔ خاتون کی جانب سے عدالت میں کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیے، جب کہ خاتون مسلسل اس بات کا تقاضا کرتی رہی کہ اس کے جسم میں ٹریکر موجود ہے۔ سماء ٹی وی

Tags:
News