دبئی: اسلام مخالف فلم ” فتنہ“ کے ڈسٹری بیوٹر ارونڈ وین ڈورن کے بعد ان کا بیٹا اسکندر امین نے بھی اسلام قبول کرلیا۔
دبئی میں ایک تقریب کے دوران ارونڈ وین ڈورن کے 22 سالہ بیٹے اسکندر امین نے اسلام قبول کیا۔ اس دوران اسکندر نے سب کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھ کر کہا کہ ’’ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں‘‘، اس موقع پر اسکندر امین نے عقیدہ ختم نبوت پر بھی اپنے مکمل ایمان کا اعلان کیا۔
اس موقع پر اسکندر امین کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات محسوس کی کہ میرے والد اسلام قبول کرنے کے بعد پہلے سے زیادہ پر امن اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں جس کے باعث میرے اندر بھی یہ احساس پیدا ہوا کہ اسلام میں ضرور ایسی کوئی اچھائی موجود ہے جو انسانوں کو بہتر بنا دیتی ہے،اسکندر کے مطابق اپنے والد کی زندگی میں نمایاں تبدیلوں کے بعد اس نے قرآن کا مطالعہ شروع کیا جب کہ علماء کے لیکچر بھی سنے جو اس کی اسلام کے بارے میں آگاہی کا ذریعہ بن گئے۔
واضح رہے کہ ارونڈ وین ڈورن جرمنی کا ایک سیاستدان اور اسلام مخالف پارٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ 2008 میں بننے والی اسلام مخالف فلم ”فتنہ“ کا ڈسٹری بیوٹر بھی تھا تاہم فلم کے اجرا کے 5 سال بعد ارونڈ نے اسلام قبول کر لیا تھا۔
سورس ایکسپرین نیوز
سورس ایکسپرین نیوز
Tags:
News