سوناکشی سنہا نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی
ممبئ: بہت سے اداکار ہالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے چھوٹے کردار بھی قبول کرلیتے ہیں مگر سوناکشی سنہا ان سب سے مختلف ہیں، وہ بالی وڈ میں اپنے کام سے لطف اندوز ہورہی ہیں اور جلد ہی تامل فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ نظر آنیوالی ہیں ۔
انھوں نے ابھی تک ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے ہالی ووڈ کی ایک اینمیٹڈ فلم ریو 2 میں ایک کردار کو اپنی آواز بھی دی ہے اور انھیں بین الاقوامی فلم میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے مگر اس کے باوجود انھوں نے انکار کردیا ہے۔سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی ایسا شوق نہیں کہ ہالی ووڈ فلم کا حصہ بننے کے لیے معمولی سے کردار کے لیے راضی ہوجاؤں،ابھی تک جتنے بھی بھارتی فنکاروں نے ہالی ووڈ میں کام کیا ہے انھیں تلخ تجربہ ہی کہا جاسکتا ہے۔
انھوں نے عرفان خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امیزنگ سپائیڈرمین میں ان کے کردار کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ پاورفل رول نبھا رہے ہیں،مگر جب فلم آئی تو ان کا کردار انتہائی معمولی نوعیت کا تھا ۔اداکارہ نے کہا کہ دراصل ہمارے فنکار ہالی ووڈ فلم کرنے کے شوق میں اپنے رول کے بارے میں بھی نہیں سوچتے کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں۔فی الحال تو میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر ہالی ووڈ کی طرف سے ملنے والی آفرز میں کوئی پراجیکٹ ایسا لگا کہ جس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوئی تو اس بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ سال رواں میں اکشے کمار کے ساتھ ’’ہالیڈے ‘‘ ریلیز ہوئی جسے باکس آفس پر اچھا رسپانس ملا ہے اور اکشے کمار کے ساتھ میری جوڑی کو پسند کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ لیجنڈ رجنی کانت کے ساتھ فلم کر رہی ہوں ۔
جس میں ان کی ہیروئن بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تیور اور ایکشن جیکسن کی عکسبندی میں مصروف ہوں ان میں ارجن کپور اور اجے دیوگن میرے مقابل ہیرو کے کردار نبھا رہے ہیں ۔سوناکشی سنہا نے کہاکہ کسی ایک ہیرو کے ساتھ پیئر بنانے کے بجائے ہر اداکار کے ساتھ کا م کر رہی ہوں، البتہ سلمان خان کے بعد اکشے کمار کے ساتھ میری فلمیں زیادہ کامیاب ہوئیں۔

اشاعت ایکسپریس نیوز ویب
Tags:
Show Biz